پاکستان سے سعودی عرب جانیوالوں کیلئے خوشخبری، ایئرسیال نے اعلان کردیا

 نجی ایئرلائنز ایئر سیال نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا،رپورٹ کے مطابق ایئرسیال نے مختلف نجی بینکوں کے کارڈز پر ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے ڈسکاﺅنٹ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

 نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایئرسیال کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے یہ خوشخبر ی سنائی گئی ہے۔ فضائی کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان کا سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن29مارچ کو شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں لاہور سے جدہ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کے روز پاکستان سے سعودی عرب جایا کریں گی۔ ایئرسیال کی طرف سے ان پروازوں کے لیے عمرہ زائرین کو پیشگی بکنگ کی سہولت دی جا چکی ہے جو ماہ صیام میں عمرہ ادا کرنے کے لیے بیت اللہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ 

 چند دن پہلے کمپنی کی طرف سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ جو مسافر الائیڈ بینک، حبیب میٹرو بینک، مسلم کمرشل بینک، بینک آف پنجاب اور حبیب بینک لمیٹڈ کے کارڈز پر ٹکٹ خریدیں گے انہیں 10فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں