معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں۔
مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق کم سے کم فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہے۔جَو کے حساب سے فطرہ اور فدیہ چارکلوہو گا جس کی مقدار 480روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر چار کلو ہوگا اورایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔
درجہ اول کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرہ اور ایک روزےکا فدیہ 6ہزار400روپے ہوگا۔کشمش درجہ دوم پر 4کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800روپے ہوگا
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ روزہ توڑنےکاکفارہ 60مساکین کو2وقت کا کھانا کھلانا ہے۔