ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے،پرویز خٹک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے، میں 40 سال سے ملکی سیاست میں ہوں،عام آدمی کو سہولت دینا مشن ہے، 40 سال میں کئی پارٹیوں کا حصہ رہا ہوں۔پشاور میں پریس کانفرنس کےدوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال میں صوبے کی بہتر انداز میں خدمت کی، پی ٹی آئی پی میں لوگ دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد شریف کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں