اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا،وکیل سلمان صفدر

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس میں وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا،کن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نےچیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےخط میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں