عمران خان بنی گا لا کیس میں نا اہلی سے کیسے بچے ؟ سابق آرمی چیف قمر جا وید باجوہ نے بتا دیا

صحافی شاہد میتلاکی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو پر مبنی کالم کا دوسرا حصہ سامنے آگیا ہے ۔ ویب سائٹ ‘پاکستان24، پر شائع ہونے والے کالم میں صحافی نے بہت سے سوالات کیے جس پر سابق آرمی چیف نے جوابات دئیے ۔

 ملاقات میں شاہد میتلا نے سوال کیا عمران خان کو بنی گالہ کیس میں نااہلی سے آپ نے بچایا تھا؟

سابق آرمی چیف  نے جواب دیا کہ ایک دن جنرل فیض میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کیس میں عمران خان کے کاغذات مکمل نہیں ہیں،وہ نااہل ہوجائیں گے۔تو کیا کِیا جائے؟ جسٹس ثاقب نثار بھی کہتے ہیں کہ اگر عمران خان کو نااہل کردیا تو باقی کون بچے گا، ملک بھی تو چلانا ہے۔ میں نے بھی کہا کہ عمران خان کو نااہل کرتے ہیں تو وزیراعظم کون بنے گا۔ عمران خان کی 40 سال پرانی رسیدیں دستیاب نہیں تھیں،بینکس بند ہوگئے تھے۔عمران خان نااہلی سے بچ گئے۔اس کے بدلے جہانگیر ترین کو نااہل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں