ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

 الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان کی پی ٹی آئی کی جرح کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور دو اپریل کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 ہفتے کا وقت دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ شوکاز نوٹس قانون کے مطابق نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے ریکارڈ کی سکروٹنی کیلئے دونوں فریقین کو 8 دن کا وقت بھی دیا۔

پولیٹیکل پارٹیز کے رول 6 کے تحت ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نے اس کارروائی کے شروع پر باقاعدہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔

آرڈر کے مطابق اس سٹیج پر گواہوں کی جرح کا موقع دینے سے پورا کیس دوبارہ سے کھل جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی گواہان کی جرح کا موقع دینے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں