خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا،  پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا،  ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا۔ خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنکی کو چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو طلاق دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کرلی۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت انسان کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں