پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے،گورنر سندھ 

کراچی( آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ نجم سیٹھی اور آئی جی سندھ سے طویل گفتگو ہوئی ہے،گیمز کے نام سے جلد کراچی میں مقابلوں کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بڑھانا ہو گی ،کراچی میں ایسی کارروائیاں المیہ ہے ،پولیس پر سارا ملبہ ڈالنا مناسب نہیں ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا،

کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی میں سیف سٹیز منصوبہ نہیں ہے ، کراچی پولیس میں بھرتیاں نہیں ہو رہیں، نفری کی کمی ہے ، وزیراعظم سے نفری کی قلت اور سیف سٹیز منصوبے پر بات کروں گا،انہوں نے کہاکہ فورسز نے جس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

گورنر سندھ نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی سے کل ملاقات ہوئی ،خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تحفظات دور ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیںگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں