پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے 25 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگ لی ہے ۔
لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاقل خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنرراولپندی کو باقاعدہ درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ملک میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے تمام جماعتیں سیاسی مہم کا آغاز کرچکی ہیں، پی ٹی آئی کو بھی اپنی سیاسی مہم چلانے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں 25 نومبر کو ورکرز کنونشن کی اجازت دی جائے۔ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست وصول کرلی۔