پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانورونالڈو نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، وہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
یورپیئن چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلے میں پرتگال اور لیکٹنسٹائن کا میچ ہوا جس میں کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شرکت کی، یہ رونالڈو کے انٹرنیشنل کیریئر کا 197واں میچ تھا۔ جس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کویت کے بدرال موتاوا کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ 197 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
میچ میں پرتگال چار صفر سے کامیاب رہا۔ رونالڈو نے دو گولز اسکورکئے۔
دوسری جانب کوالیفائنگ مقابلے میں انگلینڈ نے اٹلی کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی۔ ہیری کین انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ چوون گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔