امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے توقع ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد کروائے گا۔نگران وزرا کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ معیشت کے حوالے سے پالیسیاں بنائیں،ہم چاہتے ہے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ۔بلاول بھٹو کے بزرگ سیاستدانوں کے آرام کرنے کے مشورے پر کہا یہ بیان ان کا اپنے والد کے لئے ہے جس سے وہ تنگ ہیں۔آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا ۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل غزہ مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہے۔جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی 23 نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کریں گے۔جماعت اسلامی عوامی مہم کے سلسلے میں 22نومبر کو پشاور 24کوچنیوٹ 25کوپاکپتن اوردوروزہ جنوبی پنجاب روڈ کارواں منعقد کرے گی۔