غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر جو بائیڈن کی صدارت خطرے میں پڑ گئی، امریکی میڈیا کا سروے آگیا

امریکی میڈیا کی جانب سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرزِ عمل کو 70 فی صد ووٹروں نے مسترد کر دیا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹروں میں بھی صدر بائیڈن کی مقبولیت میں 40 فی صد کمی آئی ہے۔سروے نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت ان کے عہدِ صدارت کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔امریکی میڈیا کے سروے میں 18 سے 34 سال کے افراد نے حصہ لیا، امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں