فرانس میں 66 سالہ سینیٹر جوئل گوریو کو خاتون سینیٹر پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کی جماعت نے رکنیت بھی معطل کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیئر سیاست دان جوئل گوریو نے اپنے گھر میں ایک دعوت پر خاتون سینیٹر 46 سالہ سینڈرین جوسو کو جنسی زیادتی کی نیت سے نشہ آور مشروب پلایا تھا۔خاتون سینیٹر نے الزام عائد کیا کہ مشروب پینے کے بعد میری طبیعت بگڑ گئی اور میں نے مکمل طور پر بے ہوش ہونے سے قبل وہاں سے نکل جانے میں عافیت جانی۔ تاہم اپنے گھر پہنچ کر میں بے ہوش ہوگئی تھی۔