ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو توانائی اور دیگر اشیا کی برآمدات بند کردیں۔
تفصیلات کےمطابق آیت اللہ خامنہ ای نے عاشورہ یونیورسٹی آف ایرو اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور نمائش کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کچھ اسلامی ممالک نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور کچھ نے ابھی تک مذمت بھی نہیں کی، یہ قابل قبول نہیں۔اسلامی ممالک اسرائیل کو توانائی اور دیگر اشیا کی برآمدات بند کردیں، اسلامی ریاستوں کوصیہونی حکومت سے سیاسی تعلقات ختم کرنے چاہئیں، اسلامی ریاستیں محدود وقت کیلئے ہی اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کریں۔