ضلعی حکومت نے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا ہے، تحریک انصاف نے وہاں جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باجود انتظامیہ کا جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا قابل مذمت ہے ،حکومت نے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے ایک طرف بدترین کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور دوسری طرف جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا ہے ، اس طرح کے اقدامات نام نہاد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ضلعی حکومت نے پنجاب حکومت کے کہنے پر مینار پاکستان پر پانی چھوڑا ہے، اس حرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ نگران حکومت وفاقی حکومت کی کٹھ پتلی ہے ۔