والدین کیلئے لمحہ فکریہ، نجی سکول کے 2 طالبعلم 3 کلو ہیروئن سمگل کرتے گرفتار

نوشہرہ کے قریب نجی سکول کے 2 طلباء کو 3 کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، مردان کے قریب گاڑی سے 120 کلو منشیات برآمد کر لی گئیں۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق خیبرپختونخوا میں محکمہ ایکسائز نے 2 کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں منشیات کی کھیپ برآمد کر لی جبکہ 2 طلبا ءسے 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

یہ معاملہ ان والدین کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو اپنے بچوں کو نجی سکولوں میں داخل کروا کر خود لاپرواہ ہو جاتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے نوشہرہ کے قریب رشکئی میں نجی سکول کے 2 طلباء سے 3 کلو ہیروئن برآمد کی جبکہ 120 کلو کی منشیات کی بڑی کھیپ مردان کے ولی انٹر چینج پر ایک گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلاشی کے بعد برآمد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں