پاکستان میں نظرانداز ہونے والے کرکٹرز حماد اعظم اور احسان عادل “ایم آئی نیویارک” کا حصہ بن گئے جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ’ممبئی انڈینز‘ کے مالک کی ملکیت ہے۔ ان کے علاوہ دیگر کئی پاکستانی کھلاڑی بھی امریکہ میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں۔
ان کھلاڑیوں میں مختار احمد اور سعد علی واشنگٹن، نعمان انور سیاٹل، سمیع اسلم ٹیکسس اور سیف بدر لاس اینجلس ٹیم کاحصہ بنے ہیں۔ حماد اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر لیگ کرکٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی فرنچائز ہے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں
واضح رہے کہ میجر لیگ کرکٹ امریکہ کی ٹی 20کرکٹ لیگ ہے جس کی منظوری یو ایس اے کرکٹ نے دی ہے۔ اس کا آغاز 13جولائی 2023ءسے ہو گا اور اس میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔