امریکہ کی جانب سے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

نجی  ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس بھی کیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی اور متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔  

یاد رہے کہ کراچی پولیس کے ہیڈ آفس  (کے پی او) پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ واقعے میں 4 شہادتیں ہوئیں اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں