وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاح کردیا

قومی کرکٹر سرفراز احمد کی بولنگ پر شاٹ لگاکر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پریمیئرلیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا ہے۔

ایس پی ایل6ٹیموں پرمشتمل ہوگی جس میں بے نظیر آباد لالز، حیدرآباد بہادرز، کراچی غازیز، لاڑکانہ چیلنجرز، میرپورخاص ٹائیگرز اور سکھر پیٹریاٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سرفراز احمد کے علاوہ شاہد خان آفریدی ، مرتضیٰ وہاب اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ صرف کھیلوں کیلئے نہیں ہے بلکہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، انہیں بہترین کارکردگی کے مواقع فراہم کرنے اور سندھ کی بہترین اشیاء کی نمائش کے بارے میں بھی ہے۔ یہ ہمارے صوبے میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحت کے فروغ کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں