گزشتہ ماہ ملک میں سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری صفر رہی، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

سٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ ملک میں ہونیوالی سرمایہ کاری کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق فروری کے مہینے میں سرکاری شعبے میں ایک روپے کی بھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ 

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں نجی شعبے میں رواں سال فروری میں 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فروری کی براہ راست سرمایہ کاری دس کروڑ 9 لاکھ ڈالرز اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری 56 لاکھ ڈالرز رہی جبکہ فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کا سرکاری شعبے کا کھاتہ صفر رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے 40 فیصد کم ہوکر 78 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں