سطح سمندر سے ہزاروں میٹر کی بلندی کی وجہ سے، ماؤنٹ ایورسٹ سارا سال برف سے ڈھکی رہتی ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر کوہ پیما اپنی زندگی میں ایک بار پہنچنا چاہتا ہے۔ لیکن خطرناک علاقے میں 200 سے زیادہ مردہ کوہ پیماؤں کی لاشیں برف کی موٹی تہہ میں دبی ہوئی ہیں۔ یہ لاشیں سال میں 365 دن منجمد رہتی ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ تر لاشیں تقریباً مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ایک رپورٹ کہا گیا ہے کہ بالکل ان لاشوں کی طرح ایورسٹ کوہ پیماؤں کے کھانسنے اور چھینکنے والے جراثیم کو بھی محفوظ کر رہی ہے۔
یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کی زیرقیادت تحقیق کے مطابق کوہ پیما اپنے پیچھے سخت جرثوموں کی ایک منجمد میراث چھوڑ رہے ہیں، جو اونچائیوں پر سخت حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کئی دہائیوں یا صدیوں تک وہیں پر موجود رہتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج گزشتہ ماہ آرکٹک، انٹارکٹک، اور الپائن ریسرچ میں شائع ہوئے تھے، یہ جریدے انسٹی ٹیوٹ آف آرکٹک اینڈ الپائن ریسرچ (INSTAAR) کی جانب سے CU Boulder میں شائع ہوا تھا۔
یہ مطالعہ زمین پر زندگی کے لیے ماحولیاتی ضروریات کو سمجھنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے، یہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سیاحت کے پوشیدہ اثرات پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ اس مقالے کے سینئر مصنف اور ماحولیات اور ارتقائی حیاتیات کے پروفیسر سٹیو شمٹ نے کہا ‘ایورسٹ کے مائکرو بایوم میں ایک انسانی دستخط منجمد ہے، یہاں تک کہ اس بلندی پر بھی۔’