بدین میں سکول پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈماسٹر اور 5 اساتذہ سمیت زخمی ہو گئے، گولیوں کی زد میں آ کر ایک طالبعلم بھی شدید زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نواحی علاقے پنگریو میں پلاٹ کے تنازع پر ملزمان نے سکول پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر ہیڈماسٹر ، 5 اساتذہ اور طالبعلم زخمی ہو گئے، فائرنگ سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ چیخ و پکار کرتے رہے۔
پنگریو پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔