نوکری چھوڑنے کیلئے بینک ملازم کا استعفے میں علامہ اقبال کے شعر کا سہارا، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی

نوکری سے استعفیٰ دیتے ہوئے لوگ کئی طرح کی تحاریر لکھتے ہیں مگر اس پاکستانی شخص نے علامہ اقبال کے ایک شعر کو استعفے میں ایسا استعمال کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ شخص ایچ بی ایل، جلال پور پیر والا(ملتان) کاملازم تھا جہاں سے اس نے استعفیٰ دیا اور استعفے کی عبارت میں صرف علامہ اقبال کاایک شعر ’ائے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی۔۔ جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی‘ تحریر کیا۔

اس شعر کے نیچے محمد عمر نامی اس آدمی کی طرف سے صرف ’گڈ بائے‘ لکھا گیا۔ اس کے علاوہ استعفے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔اس استعفے کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کمنٹس میں اسی طرح کے ایک اور استعفے کی تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ استعفیٰ بھی ایک بینک ملازم کی طرف سے 2014ءمیں دیا گیا تھا اوراس میں بھی صرف یہی ایک شعر لکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں