رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب

 ملک میں  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس(کل) 22 مارچ کی شام کو ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں