شہریار منور نے فلم فیئر ایوارڈز میں نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ بتادی

 پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہریار منور نے ماضی میں ایک فلم فیئر ایوارڈ کے دوران بھارتی اداکار نوازالدین کے پاؤں چھونے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں پروڈیوسر، مصنف اور اداکار شہریار منور نے نجی ٹی وی کے شو  میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے میزبان کے کئی  دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھو نے کی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے شہریار منور کا کہنا تھا کہ “وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کے ہاں 1000 سال پُرانی روایتوں میں سے ایک ہے”۔  شہریار منور نے کہا کہ “فلم فیئر میں جو کچھ بھی ہوا وہ میرا ذاتی لمحہ تھا اور ویڈیو کا لیک ہونا کافی غیر منصفانہ عمل تھا، ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ آپ کے ذاتی لمحات یا آپ کی رازداری پر حملہ کرنا پسند کرتے ہیں”۔ انہوں نے نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “ہم اسٹیج پر نہیں تھے ہم دوستوں  کی طرح بات کر رہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ جب سے میں نے “گینگز آف واسے پور “دیکھی ہے میں آپ کا بہت بڑا فین بن گیا ہوں”۔شہریار نے بتایا کہ “ہمارے ساتھ ماہرہ خان بھی موجود تھیں انہوں نے مجھ سے مذاق میں کہا کہ  اپنے پسندیدہ اداکار کے پاؤں چھوؤ اور میں نے ایسا کر لیا۔”شہریار منور نے بتایا کہ” ایک میک اپ آرٹسٹ نے تمام باتوں کو کاٹ کر صرف وہی ایک حصہ پوسٹ کیا جوکہ وائرل ہوگیا”۔اداکار کا کہنا تھا کہ” ہم آرام سے گفتگو کر رہے تھے اور اگر میں نوازالدین کے پاؤں چھوتا تو بھی مجھے شرم محسوس نہیں ہوتی کیونکہ میں سندھی ہوں اور یہ کافی پرانی سندھی روایت ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں