توشہ خانہ تحائف معاملہ ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے توشہ خانہ تحائف معاملے میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم توشہ خانہ تحائف معاملے میں بشریٰ بی بی کو نوٹس ریسیو کروانے زمان پارک گئی تھی ،نیب ٹیم نوٹس وصول کرانے کے بعد واپس روانہ ہو گئی، نیب نے بشریٰ بی بی سے توشہ خانے سے تحفے رکھنے کی تفصیل مانگ لی ۔

نیب نوٹس میں کہا گیاہے کہ انہوں نے پہلے بھی بشریٰ بی بی کونوٹس دیا لیکن کوئی جواب نہیں دیاگیا،نوٹس میں کہاگیاہے کہ بیرون ملک دوروں پر گئی، بہت سارے تحفے ملے،امیر قطر کی جانب سے رولیکس گھڑی، ایک لاکٹ چین، گولڈ ڈائمنڈ،انگوٹھی، بریسلٹ ملی ،مئی 2021 میں سعودی شہزادے کی جانب سے ہار دیاگیا۔نیب نے 14 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوا دیا، تحفے وصول کرنے کی تفصیلی مانگی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں