قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو یوم پاکستان پر اہم قومی اعزاز “ستارہ پاکستان” سے نوازا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔ عبدالقادر ، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ماضی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔
بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔
ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021ء میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی ٹیم کے رنز مشین نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔