عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں پولیس کا2 کروڑ18 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نےنقصان سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں، سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے کھانے کے لئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے، سکیورٹی کے لئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18لاکھ میں پڑے، فیصل آباد اور چکوال پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔
ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس کے دس لاکھ روپے خرچ ہوئے، مشتعل مظاہرین کو روکنے کےلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے، ان میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔