دنیا کی سب سے خوش قوموں کی فہرست جاری، پاکستانیوں کا نمبر کونسا ؟

دنیا بھر کی سب سے خوش اور مطمئن قوموں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے اور سوئٹزرلینڈتیسرے نمبرپر ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سروے میں پاکستان کا نمبر 103 واں ہے جب کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت 136 ویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کی سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے خوش باش اقوام کی درجہ بندی وہاں رہنے والے عوام میں امید، انسانی صلاحیت اور زندگی پر ماحول کے اثرات کی بنیاد کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں