سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور مضبوط اقتصادی تعاون پرزوردیا
ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
یاد رہے کہ چین نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا یا تھا،سعودی عرب اور ایران نے2 ماہ کے دوران اپنے ملکوں میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سفیروں کی تعیناتی اور تعلقات کو ازسرنو مضبوط کرنے سے متعلق بھی معاہدہ ہوا تھا ۔