نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل مکی آرتھر نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو ’ حوصلہ ‘ دیدیا

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہاہے کہ نائب کپتان شاداب خان کے ٹیسٹ کے نتائج اچھے آئیں ہیں ہم اس وقت شاداب خان کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتے۔
 ٹیم ڈائیریکٹر مکی آرتھر نے پری میچ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشن ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے ہمیں 100 فیصد فٹنس چاہیے،ہمارے کھلاڑیوں نے بھارتی گراونڈ صرف ٹی وی پر دیکھے تھے، جس گراونڈ پر بھی وہ کھیل رہے ہیں وہ ان کیلئے نئے ہیں ہمارے لیے اگلے دونوں میچ بہت اہم ہیں ،ہم نے بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی میچ میں اچھا نہیں کھیلا۔یہاں پر ہمیں بہت زیادہ سیکیورٹی میں رکھا جارہا ہے،یہ کورونا کے وقت کی طرح ہیں جو کافی زیادہ مشکل ہے،کھلاڑیوں کو باہر جانے کا زیادہ موقع نہیں مل رہا جس دن ٹریننگ نہیں ہوتی کھلاڑی ناشتہ کرکے اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔
ٹیم ڈائیریکٹر مکی آرتھر نے مزید کہا کہ اب صورتحال ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہمیں دونوں میچز اچھی طرح جیتنے ہیں،جنوبی افریقہ کی جیت نے ہمیں کافی زیادہ فائدہ پہنچایا۔حارث روف کو ہم باہر نہیں بٹھاسکتے وہ ہمارا اسٹرئیک بولر ہے،فخرزمان اپنی انجری سے صحتیاب ہوکر آیا ہے جو ہمارے لیے اچھا ہے ،بابر افتخار سے ابتدائی میچز میں چند اوور کرواتا تھا،مجھے افتخار نے کہا کہ میں 10 اوور کا بولر ہوں۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کل کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق اگرشاداب خان مکمل طورپرنیوزی لینڈ کے میچ کیلئے فِٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں