اب دیکھتے ہیں کوئی کیسے الیکشن چوری کرتا ہے ، فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معذرت خواہانہ سیاست کا دور ختم ہوچکا، اب ہم دیکھیں کہ کیسے الیکشن چوری کرتےہو جے یو آئی ف کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں نےآواز دی ہم نےلبیک کہا پورے ملک میں اجتماعات ہونگے اب الیکشن کا اعلان ہوگیا ہم بھی میدان میں ہیں پاکستان نہ کسی طبقے نہ امریکہ کی جاگیر ہے ۔ اب ہم دیکھیں گے کہ کیسے الیکشن چوری کرتےہو، ہم نےتواسرائیل کےایجنٹ کےخلاف2018,میں جنگ لڑی آج اسرائیلی ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے۔ان کا کہناتھا کہ دنیا کو پیغام دیاکہ ہمیں پرامن پاکستان چاہیے جےیوآئی کی امن کی خواہش صرف ایک صوبےتک محدود نہیں ، ہم پوری دنیا میں امن چاہتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں