غیر قانونی غیر ملکیوں سے قانون کے مطابق نمٹنا پاکستان کا حق ہے،امریکی سفیر

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے ملاقات کی ،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے غیر قانونی غیر ملکیوں سے قانون کے مطابق نمٹنا اور سرحدوں کو محفوظ بنانا پاکستان کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،انہوں نے پاک امریکہ جاری اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں