ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مسلمان کم از کم فلسطین کے مسئلے پر ایک ہوجائیں، یہ فلسطینیوں کا نہیں ہمارا امتحان ہے۔
کراچی میں جمعیت علماء اسلام کی طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انا کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو تو اللّٰہ کی مدد مل جائے گی، ہم مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا منہ دکھائیں گے؟حماس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کو کردار نبھانا ہوگا، اپنے حصے کا قدم اٹھانا ہوگا۔