ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ خطرے میں پڑ گیا

بھارت میں جاری ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پہلے ہی معدوم تھے کہ اب بارش کے امکان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 
نیوز ویب سائٹ‘پروپاکستانی’ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 4نومبر کو بنگلور میں ہونے جا رہا ہے، تاہم محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس روز بنگلور میں بارش ہونے کا 68فیصد امکان ہے۔اگر پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان صفر ہو جائے گا کیونکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے باقی دونوں میچ اچھے مارجن سے جیتنے کی ضرورت ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں