سابق انگلش کپتان نے سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹا کرے کی پیش گوئی کردی

پاکستانی ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پے درپے ناکامیوں کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان بہت معدوم ہے تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس حوالے سے ایک خوش کن پیش گوئی کر دی ہے۔
نیوز ویب سائٹ‘پروپاکستانی’ کے مطابق اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ کلکتہ کے سٹیڈیم میں بھارت سے ہو گا۔ ان کی پیش گوئی کے برعکس زمینی حقیقت یہ ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر 12پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ پہلے، بھارت بھی 12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا8پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ بھی 8پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے کھیلے گئے 7میچز میں سے صرف 3میں کامیابی حاصل کی ہے اور 6پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 4ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان اگر اپنے باقی دونوں میچ اچھے مارجن سے جیتتا ہے تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں