بھارت میں منشیات اسمگلنگ میں مودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی ملوث نکلا

ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 نے مودی سرکار کے منشیات سے متاثرہ ملک ہونے کے پراپیگنڈے کا پول کچاچٹھا کھول دیا۔ بھارت میں منشیات اسمگلنگ میں مودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی ملوث نکلا۔

ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 کے مطابق منشیات اسمگلنگ اور افیون کے استعمال کی سب سے بڑی ایشیائی مارکیٹ بھارت ہے۔ بھارتی نارکوٹکس بورڈ کے مطابق 5 کروڑ سے زائد ہندوستانی نشے کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ دس لاکھ ہندوستانی صرف افیون کے نشے کا شکار ہیں، جنوبی ایشیاء کے 90 فیصد اور دنیا کے 34 فیصد افیون کے عادی افراد ہندوستانی ہیں، دس سال سے کم عمر بچوں کے منشیات کے استعمال میں گزشتہ دہائی میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں