ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

 زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری  کردہ اعدادوشمار کے مطابق 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ سٹیٹ  بینک  کے مطابق  گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں  9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد  زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم  5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں