) سپریم کورٹ کے حکم پر ملک میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔
ہ صدر سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں عام انتخابات کے لیے صدر مملکت کے سامنے 3 تاریخیں رکھی گئیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 28 جنوری ، 4 فروری اور 11 فروری کی تاریخوں پر رائے دی، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 فروری کو انتخابات کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کے حتمی فیصلے کیلئےآئینی،قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتخابی مہم کے لیے وقت کے آئینی تقاضے کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔