‘اگر  پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں  پہنچ کر  بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے کی طٍرح ڈانس کروں گا، محمد عامر کا بیان

ومی ٹیم کے سابق  فاسٹ باولر  محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر  پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں  پہنچ کر  بھارت کو شکست دے تو  وہ عرفان پٹھان  جیسا ڈانس کریں گے۔بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نےعرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں  بھارت کی پاکستان سے نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں