انتخابات 11 فروری سے آگے نہیں جانے چاہئیں ، اعظم نذیر تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن 11 فروری سے آگے نہیں جانا چاہیے،،حلقہ بندیوں کے سارے مراحل دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار بہرحال الیکشن کمیشن کا ہے۔سپریم کورٹ نے روایت سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کےلیے کہا ہے۔ اب اس مشاورت کی کتنی پابندی ہے یہ قانون بتائے گا، میرے پاس اس کا جواب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں