ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف درخواستیں مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف دودرخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پی ایم ڈی سی کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا یا گیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کر دیں۔

درخواست گزار شہاب سرکی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ 40 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، 5 طرح کے پیپر ہوتے ہیں، ایک جیسے نہیں ہوتے، ایک پیپر لیک ہوا ہے ساتھ ہی بتایا کہ پیپر کراچی میں نہیں لاڑکانہ میں لیک ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں