عام انتخابات کی تاریخ پر صدر سے مشاورت کیلئے اٹارنی جنرل کی ایوان صدر آمد

 عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت سے مشاورت کے لیے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ایوان صدر پہنچے۔اٹارنی جنرل  نے صدر مملکت عارف علوی کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا ، اٹارنی جنرل کی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن حکام کی صدر سے ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 90 روز میں الیکشن کروانے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہوگا، سپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں