انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارٹ کی گئی، عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، کئی مقامات پر عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔
زلزلہ کوپانگ شہر اور قریبی علاقوں میں آیا، جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ کئی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئیں جس کے سبب لوگ نقل مکانی کر گئے۔ زلزلے کے بعد آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کی جانب سے بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 63 کلومیٹرکے لگ بھگ تھی، مقامی زلزلہ پیما مرکز نے شدت 6.1 بتائی۔