آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانیت کو تباہ و برباد کر سکتی ہے، ایلون مسک نے خطرے سے آگاہ کر دیا

 سپیس ایکس کے مالک اور معروف صنعتکار ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو انسانیت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا، کہتے ہیں یہ ٹیکنالوجی انسانیت کو تباہ و برباد کر سکتی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ہم دیگر مخلوقات سے تیز رفتار یا طاقتور بے شک نہ ہوں مگر ان سے زیادہ ذہین ہیں، مگر اب انسانیت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے زیادہ ذہین مخلوق سے انسان کو مقابلہ کرنا ہو گا لہذا یہ انسانیت کا خاتمہ بھی کر سکتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ایک سمت متعین کر دینی چاہئے جو انسانیت کیلئے مفید ثابت ہو۔ اگر اس ٹیکنالوجی کی موجودہ پیش رفت دیکھی جائے تو یہ انسانیت کے وجود کو درپیش خطرات میں سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں