سینیٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور 

 سینیٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، نگران وزیر قانون عرفان اسلم نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ ایوان بالا نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا نام پانامہ سکینڈل میں نہیں تھا، ماضی میں خراب ہوئی چیزوں کو اب درست کرنا چاہئے۔ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں