راحت فتح علی نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے کیلیفورنیا کی عدالت سے 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے مقامی پروموٹر نے ان پر بھتہ وصول کرنے، مالی دباﺅ ڈالنے اور ہتک عزت کے الزمات عائد کئے تھے۔ بالی ووڈ ایونٹس کے بکرم جیت سنگھ نے کارل کالرا جیون ساتھی کے ساتھ مل کر راحت اور پروموٹر سلمان احمد سے معاہدہ کیا تھا، راحت فتح علی خان کا شو 5 اکتوبر 2019 کو کیلیفورنیا میں ہونا تھا۔

عدالتی دستاویز کے مطابق بکرم جیت سنگھ نے شو سے قبل راحت اور سلمان احمد پر 30 ہزار ڈالر بھتہ مانگنے اور دیگر الزامات لگائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں