ٹاس کی جیت سری لنکا کے حصے میں آئی جس نے پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز کریز پر آئے تو کپتان روہیت شرما محض 4 سکور پر مادوشنکا کی بال پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 5 اوورز کے اختتام پر 25 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے اب تک عالمی ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف 2 ہی جیت سکا ہے جبکہ بھارت نے بھی 6 میچز کھیلے اور سارے جیتے ہیں۔