الیکشن کمیشن کی انتخابات کیلئے11فروری کی تاریخ حتمی ہے یا صدر مملکت تبدیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی حامد میر کا اہم بیان سامنے آگیا

سینئر صحافی حامد میر نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 11فروری کی تاریخ سامنے آنے پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11فروری کی تاریخ دیدی ہے لیکن  سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد الیکشن کمیشن کو مجبوری میں صدر سے مشورہ کرنا پڑے گا، وہاں الیکشن کی کوئی نئی تاریخ فائنل ہوتی ہے اس پر انہیں الیکشن کرانا پڑے گا،حامد میر کاکہناتھا کہ صدر مملکت 90دن میں الیکشن کرانے کے حامی تھے،انہوں نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھااس میں انہوں نے 6نومبر کی تاریخ تجویز کی تھی آج 2 نومبر تو ہو چکی ہے،صرف  تین یا چار دن میں الیکشن نہیں ہوسکتا، میرا خیال ہے کہ کوئی درمیانی راستہ اختیار کیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ صدر مملکت 11فروری کی تاریخ پرہی  اکتفا کرلیں لیکن ان کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ الیکشن تھوڑا پہلے ہونا چاہئے، لیکن یہ صورتحال اس وقت واضح ہو گی جب صدر مملکت کا موقف سامنے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں