شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیاجبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ پخہ غلام میں پیش آیا جہاں ملزم نے میکے میں بیٹھی ناراض بیوی پر فائرنگ کی، جاں بحق ہونیوالوں میں ملزم کی بیوی، سالی اور ایک بچہ شامل ہے۔